• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 2020ء تک گرےلسٹ سےنکل جائےگا، موڈیز

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا پاکستان سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے اُمید ظاہر کی ہے جون 2020ء تک گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

موڈیز کی جانب سے جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کے لیے منفی ہے، ایف اے ٹی ایف نے جون 2020ء تک پاکستان کو شرائط پوری کرنے کا وقت دیا ہے، پاکستان نے 27 میں سے 14 شرائط پوری کردی ہیں جبکہ پاکستان نے باقی 13 شرائط پر بھی پیش رفت کی ہے ۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سمیت دیگر 17 ممالک پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کی پاکستانی بینکوں کی بین الاقوامی لین دین پر بھی نظر ہے۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بینکوں کے منافع سخت شرائط کے باعث کم ہوسکتے ہیں جبکہ کئی پاکستانی بینکوں کے خلاف کارروائی بھی ہوئی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کارروائی اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کی گئی اور اسی سلسلے میں دومقامی بینکوں کے بین الاقوامی لائسنس بھی ختم کیے گئے ہیں ۔

تازہ ترین