وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کے معاملے میں تحقیقات کرنے والے افسر احمد علی سروہی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ڈی جی آڈٹ احمد علی سروہی کو او ایس ڈی بنادیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احمد علی سروہی کی ڈی جی آڈٹ تعیناتی ختم کردی گئی ہے اور اب وہ او ایس ڈی رہیں گے۔
احمد علی سروہی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ تھے۔ چار رکنی کمیٹی نے 75 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کی تھی۔