• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ فروری 2020ء میں مہنگائی کی شرح 12 اعشاریہ 40 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران مہنگائی میں ایک اعشاریہ 4 فیصد کمی ہوئی اور جولائی سے فروری تک مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 70 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق ویجیٹیبل آئل کی قیمت میں13اعشاریہ 15 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 اعشاریہ 27 فیصد، چینی 8 اعشاریہ 45 فیصد اور تازہ سبزیاں 4 اعشاریہ 16 مہنگی ہوئیں۔

اس کے علاوہ مرغی کا گوشت 2 اعشاریہ 35 فیصد مہنگا ہوا جب کہ ٹماٹر کی قیمت میں 60 اعشاریہ 27 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 26 اعشایہ 36 فیصد کمی ہوئی۔

تازہ ترین