لاہور(این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو موقع ملا تو امیرالمومنین بننے کی کوشش کرتے رہے ، 18 ویں ترمیم سے عوام کو تعلیم ،فیئر ٹرائل ،انفارمیشن کے آئینی حقوق دستیاب ہوئے ‘حکومت کو بلیک میل کرکے زبردستی 19ویں ترمیم کروائی گئی ،وقت آنے پر سیاسی جماعتوں کو 19 ویں ترمیم پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ہم نے صوبوں کو انتظامی اور مالی اختیارات دے کر علیحدگی کی تحریکوں کی جان نکال دی‘پاکستان میں کرپشن ہے مگر یہاں احتساب نہیں انتقام ہوتا ہے‘یہ بہت بڑا مغالطہ ہے کہ منتخب لوگوں کی نسبت وفاقی بیورو کریسی زیادہ سمجھدار ہے‘ بیورو کریٹس قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات پر سرمایہ کاری کے علاوہ کچھ نہیں کرنا چاہتے ‘وفاقی بیورو کریٹ تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری کیلئے ہرگز تیار نہیں ۔