ملتان (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا کہ یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بن جائے گا، بلاول بھٹو حکومت تو نہیں گرا سکتے مجھے ڈر ہے کہ خود ہی نہ گر جائیں ، ق لیگ میں تحریک انصاف کا کوئی رہنما شامل نہیں ہوا، مولانا کا دھرنا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ نہیں ہے، اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین نے کہا کہ عورت مارچ کا ہونا اچھی بات ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔