لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں بین ڈنک نے ایک ہی اننگز میں زیادہ سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے 8 چھکوں کا ریکارڈ توڑا اور 10 چھکوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا اور اب کراچی کنگز کے خلاف اپنے ہی ریکارڈ کو 12 چھکوں کے ساتھ بہتر کیا لیکن چھکوں سے بڑھ کر اب بین ڈنک کے ببل گم کے چرچے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چیونگ گم میں کچھ خاص نہیں ہے، میں بس گراؤنڈ کے اندر پر سکون رہنے کی کوشش کرتا ہوں، اسے شاید ٹیلی وژن اور سوشل میڈیا میں زیادہ دکھایا جا رہا ہے۔ببل گم شاید بری عادت ہے، مجھے اسے روکنا چاہیے لیکن میں صرف پُرسکون رہنے کے لیے ایسا کرتا ہوں تاکہ جو ٹارگٹ ہے اس پر فوکس کر سکوں۔