• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس ایس امتحان شوقیہ دیا، پھر اداکاری کا راستہ چُنا: حمزہ علی عباسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سی ایس ایس (CSS) امتحان پاس کر کے پولیس آفیسر کی حیثیت سے سروس جوائن کی تھی اور یہ سب ایک شرط کے نتیجے میں ہوا جو انہوں نے اپنی والدہ سے لگائی تھی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے من مائل کے اداکار نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ چاہے نوکری نہ کرو، مگر امتحان ضرور پاس کرو، میں نے توقع سے زیادہ اچھے نمبر حاصل کیے، جس کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تقرری کی پیشکش ہوئی، آخرکار میں نے اپنی والدہ کو قائل کرلیا کہ یہ سرکاری نوکری میرے لیے نہیں۔

حمزہ علی عباسی نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو پاکستان کے بہترین اداروں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ میری فطرت وہاں طویل عرصہ گزارنے کے لیے موزوں نہیں تھی۔

 انہوں نے واضح کیا کہ میں نے سی ایس ایس امتحان نوکری حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ حالاتِ حاضرہ میں دلچسپی کے باعث دیا تھا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے اداکار نے بچپن کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں آٹھ سال کی عمر میں گردوں کی ناکامی کے مرض میں مبتلا ہوگیا تھا اور اس وقت میرے اہلِ خانہ میری زندگی کے بارے میں فکر مند تھے۔

انہوں نے اپنی فیملی کی خواتین کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کی تمام خواتین ورکنگ ہیں، میری بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی ایک عالمی سطح کی ڈرماٹولوجسٹ ہیں، اُنہی کی رہنمائی کی وجہ سے میں میک اَپ استعمال نہیں کرتا۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے روحانی سفر پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ میں نے اداکاری سے وقفہ اس لیے لیا تاکہ اسلام کو سمجھ سکوں اور ایمان و عقل سے متعلق سوالوں کے جوابات حاصل کر سکوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید