• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوارڈ شو میں 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر گھبرا گئی تھی: رمشا خان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں انٹروورٹ ہوں اور اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے مجھے انزائٹی محسوس ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ ایوارڈ شو کے دوران 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر میں گھبرا گئی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اضطراب، بے چینی، گھبراہٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔


ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ انٹروورٹ ہونے کی وجہ سے بطور پرفارمر اکثر اضطراب محسوس کرتی ہوں بظاہر لوگوں کو پتہ نہیں چلتا لیکن جب میں اسٹیج پر ہوتی ہوں تو میرے ہاتھ خوف سے کانپ رہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ حالیہ ایوارڈ شو میں شجاع اسد کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کے دوران 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر اس حد تک گھبرا گئی تھی کہ میرے ہاتھ پیر نہیں اُٹھ رہے تھے۔

رمشا کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑی خرابی ہے، یہ اچھا احساس نہیں ہے اور مجھے نہیں پتہ کہ اس پر کیسے قابو پاسکتی ہوں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا میں منعقد ہونے والے ایوارڈ شو کے دوران رمشا خان نے ساتھی اداکار شجاع اسد کے ساتھ ڈانس پرفارم کیا تھا جو شدید تنقید کی زد میں آگیا تھا۔ بعض صارفین نے اداکارہ کے ڈانس موو پر انہیں ٹرول بھی کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید