• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭…نام :نعمان،کنیت ابو حنیفہ جب کہ امامِ اعظم کے لقب سے شہرت پائی۔٭…کوفہ میں ۸۰ھ میں پیدا ہوئے۔والد کا نام ثابت تھا جو کہ فارسی النسل تھے۔٭…قد درمیانہ،رنگت گندمی اور چہرہ حسین و جمیل تھا۔٭…چار ہزار مشائخِ کرام سے حدیث و فقہ کا علم حاصل کیا۔٭…فقہ حنفی کی بنیاد رکھی،جب کہ قرآن و حدیث سے کم و بیش بارہ لاکھ ستر ہزار مسائل اخذ کئے۔٭…اپنی زندگی میں سات ہزار مرتبہ (باختلافِ روایت)ختمِ قرآن کیا اور پچپن بار حج ِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔٭…۱۴ رجب ۱۵۰ھ کو وصال فرمایا۔نمازِ جنازہ قاضی بغداد حسن بن عمارہ نے پڑھائی،جب کہ جنازے میں پچاس ہزار افراد نے شرکت کی۔بغداد کے خیرزان قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں ۔

تازہ ترین