• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کا ’بہترین دوست‘ نہ رہا

معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنے بہترین دوست ’بلوونی‘ کے لیے سوشل میڈیا پر جذبات سے بھرا پیغام لکھ دیا۔

گزشتہ روز معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کُتے ’بلوونی‘ کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں مہوش حیات نے ’بلوونی‘ کو گلے لگایا ہوا ہے۔


مہوش حیات نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے پیارے بلوونی، تمہیں اِس دُنیا سے گئے 3 دن ہوگئے اور میرا دل و دماغ ابھی بھی اِس پر یقین نہیں کرنا چاہتا ہے کہ تم مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہو۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’تمہارے بغیر گُزرے دن میری زندگی کے بدترین دن ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں جب بھی افسردہ، مایوس یا پھر پریشان ہوتی تھی تو تمہاری طرف دیکھ کر یہ محسوس کرتی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔‘ 

اُنہوں نے لکھا کہ ’تم نے تو مجھے دوسروں سے پیار کرنے کا طریقہ اور زندگی کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے۔‘

مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں تمہیں کھو دوں گی، ہمیشہ یہ ہی سوچا تھا کہ میں جب بھی گھر آیا کروں گی تم دروازے پر موجود ہوگے اور مجھے دیکھ کر مجھ سے لپٹ جایا کرو گے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’تم میرے سب سے بہترین دوست ہو، تم نے مجھے بہت پیار دیا ہے، کاش تم ایک اور دن میرا انتظار کرلیتے تو میں آخری بار تمہیں گلے سے لگا لیتی۔‘

تازہ ترین