• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 امریکا میں چھوٹے طیارے کو خطرناک حادثہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

طیارے میں صرف دو افراد سوار تھے جبکہ ان کے ساتھ پالتو کتا بھی تھا۔

یہ حادثہ فلوریڈا کے شہر ڈسٹن میں پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ طیارہ انجن ناکارہ ہونے کی صورت ہوا جبکہ واقعے میں 47 سالہ باپ اور 22 سالہ بیٹا محفوظ رہے۔

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ باپ بیٹے ڈسٹن کی فضائی حدود میں سیر کررہے تھے کہ اچانک لینڈنگ کے دوران انجن فیل ہوگیا اور طیارہ درخت سے جا اٹکا، زمین پر گرنے کی صورت میں جہاز تباہ بھی ہوسکتا تھا جس میں دونوں مسافروں کی اموات بھی یقینی تھی لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔

تازہ ترین