• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا ایم پی اے غضنفر علی کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف سخت ڈسپلنری ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی تنظیم ایم پی اے کو شو کاز نوٹس جاری کریگی، کارروائی مکمل ہونے کے بعدرپورٹ بلاول کو دی جائیگی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے تصدیق کر دی۔
تازہ ترین