PSL میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹائٹل اسپانسر "دستک " اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین کے لیے لایا ہے PSL سے متعلق زبردست ایکٹوٹیز، جن میں شامل ہو کر شائقین جیت رہے ہیں ڈھیروں PSL کرکٹ مرچنڈائز ۔
PSL 2020 میں دستک نے جن دلچسپ ایکٹوٹیز کے ساتھ صارفین کے دلوں پر دستک دی ہے، ان میں شامل ہیں:
نعرہ چیلنج
اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے شائقین اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی سپورٹ میں اپنا نعرہ خود بنا کر، اُس کی ویڈیو فیس بک پیچ پر اَپ لوڈ کررہے ہیں۔اس چیلنج کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور ہر طرف سے دلچسپ اور مزیدار انداز میں نعروں کی ویڈیوز موصول ہونا شروع ہو گئیں۔
نعرہ چیلنج کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:
ٹنگ ٹوسٹر چیلنج
نعرہ چیلنج کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے دستک نے ایک اور دلچسپ چیلنج متعارف کروایا جو بظاہر بہت آسان معلوم ہوتا ہے لیکن اسے کرتے ہوئے اکثر فینز کی زبان پھسل جاتی ہے کیونکہ اس چیلنج میں شائقین کو دستک کی جانب سے ایک دلچسپ ڈائیلاگ نہایت تیزی کے ساتھ بولنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں؛
بہترین نعرہ بنانے والوں اور سب سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹنگ ٹوئسٹر چیلنج جیتنے والے خوش نصیبوں کو دستک کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی دستخط شدہ مرچنڈائز دی جائے گی۔ لوگوں میں PSL کا جوش و جنون بڑھانے کے لیے برانڈ نے بہت سے ایونٹس کا انعقاد بھی کیا ہے جہاں شایقینِ کرکٹ نے نہایت دوستانہ ماحول میں کرکٹ پلیئرز سے ملاقات کی اور اچھی کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، لیوک رو نکی اور کولن منرو جیسے بین الاقوامی کرکٹ پلیئرز شامل ہیں جنہیں دستک بھرپور سپورٹ کرتا ہے، امید ہے کہ ٹیم ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور تیسری بار بھی PSL کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے گی۔
دستک کے بارے میں!
یو نٹی فوڈ کے تحت دستک نے پاکستان کے خوردنی تیل کی مارکیٹ میں قدم رکھا اور اعلیٰ کوالٹی کوکنگ آئل، کنولہ آئل اور بناسپتی کی مکمل پروڈکٹ رینج متعارف کروائی اور نہایت مختصر مدت میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ دستک کا کوکنگ آئل اور کنولہ آئل، دونوں 100فیصد کولیسٹرول سے پاک اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار کیے جاتے ہیں۔
اگر آپ دستک کیPSL سے متعلق جاری مزید دلچسپ سرگرمیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو دستک کا انسٹاگرام اور فیس بک اکائونٹ ملاحظہ کریں۔