• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب عوام ملک کے وارث اور میرا بازو ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غریب عوام اس ملک کے وارث ہیں، جو میرا بازو اور طاقت ہیں۔

کوئٹہ میں شمولیتی جلسے سے ٹیلیفونک خطاب میں پی پی چیئرمین نے جلد بلوچستان کے دورے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نیب سے مل کر سیاسی مخالفین اور میڈیا مالکان کو گرفتار کر رہی ہے۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو روزگار ملا تو وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملا ہے، آئندہ ہم بلوچستان اور مرکز میں حکومت بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو بہت سے حقوق دیے، پی پی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، اس کٹھ پتلی حکومت کو مل کرگھر بھجوائیں گے۔

بلاول بھٹو نے وعدہ کیا کہ بلوچستان کے مسائل اور مطالبات وفاق کے سامنے رکھیں گے اور اقتدار میں آکر ہم بلوچستان کومزید وسائل دیں گے۔

تازہ ترین