• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمریت سے نہیں ڈرےکٹھ پتلی کیا چیز ہے، بلاول

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میڈیا مالکان کو گرفتار کر کے ہماری آواز دبائی جا رہی ہے،آمریت سے نہیں ڈرےکٹھ پتلی کیا چیز ہے،جیالے کٹھ پتلی کو گھر بھیج کر عوامی حکومت قائم کرینگے،یہ لوگ نیب اور دیگر اداروں کو استعمال کرکے مخالفین اور میڈیا مالکان کو گرفتار کرکے ہماری آواز کو دبانا اور ہماری جدوجہد کو روکنا چاہتے ہیں یہ سب ان کی بھول ہے ۔پیپلز پارٹی نے ملک کی تاریخ میں بلوچستان کو سب سے زیادہ حقوق اور عوام کو سب سے زیادہ وسائل دیئے ، مستقبل میں بھی موقع ملے گا تو بلوچستان کے عوام کی ماضی طرح خدمت کرینگے ۔
تازہ ترین