• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر کی جیلوں میں کورونا اسپرے کرانے کی ہدایت

آئی جی جیل نصرت منگھن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر سندھ کی تمام جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کروانے کی درخواست کی ہے۔

آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ جیلوں میں تعینات تمام اسٹاف بائیو میٹرک استعمال نہ کریں، حاضری رجسٹر پر لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی اہلخانہ سےملاقات پر پابندی نہیں لگا رہے، ملاقات شیشے کے ذریعے کروائی جاتی ہے، وائرس پھیلنےکاخطرہ نہیں۔

نصرت منگھن کا کہنا ہے کہ تمام جیلوں میں کئی قیدیوں اور اسٹاف کو ماسک فراہم کردیےگئےاور ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے 145 ممالک میں 5436 اموات ہوچکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 28 ہوگئی ہے، پاکستان کے ایران اور افغانستان سے متصل بارڈرز دو ہفتے کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں اور تفتان بارڈر سے آمد و رفت پر مکمل پابندی ہو گی۔

تازہ ترین