• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ حکمران ملک میں سلیکٹڈ میڈیا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوات سے تعلق رکھنے والے شہید صحافی جاوید اللہ خان کے خون کے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے جاوید اللہ خان کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیر کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں آزادی صحافت اور صحافیوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکمران آزادی اظہار کے دشمن ہوتے ہیں۔ پاکستان کے صحافی جتنا آج عدم تحفظ کا شکار ہیں ماضی میں کبھی نہیں رہے۔ جب حکومت ہی میڈیا کو دبانے پر تلی ہوئی ہو تو حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران ملک میں صرف سلیکٹڈ میڈیا چاہتے ہیں لیکن ہم اس ملک کو اس طرح چلانے نہیں دیں گے۔
تازہ ترین