• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کا اپنے ہاتھوں سے فرائی پین موڑنے کا مظاہرہ

جرمن خاتون نے اپنے فولادی ہاتھوں سے فرائی پین موڑ دیے


طاقتور جرمن خاتون نے اپنے فولادی ہاتھوں سے فرائی پین موڑنے کا مظاہرہ کرکے گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔

یوں تو دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کے لیے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس جرمن خاتون کو ہی دیکھ لیں جو فرائی پین موڑنے کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔ 

جرمنی سے تعلق رکھنے والی Kathleen Krausse نامی طاقتور خاتون نے اپنے فولادی ہاتھوں سے ایک منٹ میں سات فرائی پین یوں موڑ دیئے کہ جیسے فرائی پین کاغذ کے ہوں۔

یوں خاتون نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

تازہ ترین