• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق 40 برس کے ہو گئے۔

اعصام الحق نےنیویارک اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔


17 مارچ انیس سواسی کو لاہور میں پیدا ہونے والے اعصام الحق نے چودہ سال کی عمرمیں ٹینس ریکٹ ہاتھ میں تھاما اور 16سال کی عمرمیں پاکستان انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن جیتی۔

اعصام نے جونئیرلیول پرکئی انٹرنیشنل ایونٹس میں شاندارکارکردگی دکھائی اور اٹھارہ سال کی عمرمیں پروفیشنل ٹینس کا آغازکیا۔

اعصام سنگلز اور ڈبلزمیں پاکستان کے سب سے کامیاب پلئیرہیں،انہوں نے پاکستان کوڈیوس کپ میں کئی اہم کامیابیاں دلوائیں۔

ان کی اصل وجہ شہرت پروفیشنل ٹینس ہے جس میں انہوں نے ڈبلز میں کئی ٹائٹلز جیت۔

اعصام الحق گرینڈ سلیم فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالے واحد پاکستانی پلئیرہیں انہوں نے دوہزاردس کے یوایس اوپن کا مینز اور مکسڈ ڈبلز فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا۔

بین الاقوامی سطح پر کئی کامیابیاں سمیٹنے والے اعصام الحق ٹینس میں لگاؤ رکھنے والے پاکستانی نوجوانوں کے رول ماڈل بھی ہیں، جو ان کی طرح اس میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔