• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے کورونا سے نمٹنے کی نئی ہدایات جاری کردیں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے سے متعلق پارٹی کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی پر اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام غیر ضروری سیاسی سرگرمیاں معطل و مؤخر کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جیالے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی مدد کریں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پارٹی کارکنان آگاہی پھیلائیں اور کمزوروں کی مدد کریں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ جیالے سماجی دوری کی مشق کرتے ہوئے حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو حکومت کی کاوشوں پر سپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت تمام حکومتوں سے بہتر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا طرزِ عمل دیگر صوبوں اور وفاقی سطح پر بھی نظر آنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سفارشات کا فوری نفاذ کرنے کی بھی اپیل کردی۔

تازہ ترین