ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 629 ہو گئی ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 292 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں 137 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ بلوچستان میں 104، خیبرپختونخوا میں 27 اور گلگت بلتستان میں 55 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں 10 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اس سے قبل صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 396 بتائی گئی۔
علاوہ ازیں کورونا کے بچاؤ کے پیش نظر سندھ میں لاک ڈاؤن کا خدشہ ہے جس کا باضابطہ اعلان آج دوپہر کو متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے حکام کو لاک ڈاؤن کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا ہے۔