پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 629 ہے، ترجمان سندھ حکومت نے اعداد و شمار کی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 396 نہیں بلکہ 292 ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتان سے آنے والے 187 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کراچی میں 105 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ایک مریض انتقال کرچکا جبکہ 3 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اس سے قبل صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 396 بتائی گئی تھی اور ملک بھر میں تعداد 730 ہو گئی تھی۔
علاوہ ازیں سندھ میں لاک ڈاؤن کا خدشہ ہے جس کا باضابطہ اعلان آج دوپہر کو متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے حکام کو لاک ڈاؤن کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا ہے۔