• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا علاج دریافت نہیں ہوا، احتیاط بہت ضروری ہے، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی عوام کو کورونا وائرس سے متعلق انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کا علاج دریافت نہیں ہوا اس لئے احتیاط بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا پر بڑے بڑے ممالک بے بسی کا رونا رو رہے ہیں، اس لئے اس سے احتیاط نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) نے 5 اپریل تک اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

تازہ ترین