• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اولمپک آرگنائزرز کا ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کا مطالبہ

امریکی اولمپک آرگنائزرز نے بھی کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر ڈک پاؤنڈ کے مطابق اولمپکس 2020 ایک سال کے لئے موخرکئے جانے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کے باعث یو ایس اولمپک کمیٹی بھی ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے والوں میں شامل ہو گئی ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹس کا فیڈ بیک بھی یہی ہے کہ گیمز ملتوی کر دیئے جائیں۔

دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر ڈک پاؤنڈ کے مطابق ممکنہ طور پر اولمپک گیمز ایک سال کے لئےموخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین