دنیا بھر میں کورونا وائرس سےمتاثرہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار سےزائد ہوگئی۔ 17 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ کوروناوائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
اسپین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس سے مزید 514 اموات ہوئیں، اس طرح اب وہاں مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 696 ہوگئی، جب کہ کوروناوائرس کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہزار 673 ہوگئی ہے۔
ایران میں کوروناوائرس سے مزید 122اموات ہوئیں، اس طرح وہاں مرنے والوں کی تعداد1 ہزار 934 ہوگئی۔ جب کہ کیسز کی تعداد 24 ہزار811 ہوگئی ہے۔
فلپائن میں کوروناوائرس سے مزید 2 اموات، تعداد 35 ہوگئی۔ ملائشیا میں کوروناوائرس کے مزید 106 کیسز رپورٹ ہوئے، تعداد1ہزار 624 ہوگئی، جبکہ ملائشیامیں کوروناوائرس سے اموا ت کی تعداد 15ہوگئی ہے۔
مصر کے وزیراعظم نے آج سے 2 ہفتوں کیلئے رات کے کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت کی 32ریاستوں میں 31 مارچ تک لاک ڈاؤن ہے۔ بھارت میں کوروناوائرس سے 9 اموات ہوئیں، جبکہ کیسز کی تعداد 492 ہوگئی ہے۔