• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا سی پیک سے متعلق اہم اجلاس


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد ملک کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی پیک سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں سی پیک سمیت توانائی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو سی پیک کے انرجی پورٹ فولیو کے 22 منصوبوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔

اجلاس میں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گوادر پاور پراجیکٹ، تھر میں بجلی کے منصوبوں، کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت توانائی کے شعبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین سی پیک نے وزیراعظم کو بتایا کہ سی پیک کے انرجی کے 9 منصوبوں پر پہلے ہی کام مکمل ہوچکا ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک منصوبے پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، یہ منصوبے روزگار، مواصلات اور معاشی خوشحالی کے مواقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پر بروقت فیصلوں کی ضرورت ہے تاکہ ان منصوبوں پر لاگت میں اضافے سے بچا جاسکے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، یہ ہنگامی حالات میں بار بار ثابت ہوا ہے۔

تازہ ترین