• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسٹر عنایت حسین کو دنیا سے رخصت ہوئے 27برس بیت گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فلمی دنیا کے نامور موسیقار ماسٹر عنایت حسین کی27ویں برسی 25مارچ کو منائی جارہی ہے۔ماسٹر عنایت حسین 1916 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے پہلے فلم کملی سے کیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے فلم ہچکولے کی موسیقی ترتیب دی۔ بعدازاں انہوں نے فلم شمی، قاتل،محبوبہ، گمنام، انتقام، عذرا، عشق پر زور نہیں، معصوم، دل بیتاب، دل میرا دھڑکن تیری، نائلہ، دیور بھابی،پاک دامن، ماں بیٹا، نجمہ، آنسو بن گئے موتی، مولا جٹ اور لاتعداد فلموں کے خوب صورت نغمات کی موسیقی مرتب کی۔ انہیں فلم نائلہ اور فلم جادو کے نغمات کی موسیقی ترتیب دینے پر نگار پبلک فلم ایوارڈ بھی عطا کیا گیا تھا۔ ماسٹر عنایت حسین نے 25مارچ 1993کو لاہور میں وفات پائی۔
تازہ ترین