• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی بذریعہ ٹیلی کانفرنس آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ہفتے بورڈ ممبر سے بذریعہ ٹیلی کانفرنس آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مستقبل پر بھی بات چیت ہو گی۔

کورونا وائرس کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ کے آخر میں ہونے والا بورڈ اجلاس منسوخ کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اہم امور پر 27 مارچ سے ٹیلی کانفرنس شروع کرے گی جو تین دن جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں معمول کے امور سمیت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ پر بھی بات ہو گی جبکہ سب سے اہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر اراکین کی رائے لی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونا ہے۔

تازہ ترین