• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزٹ اور ریٹرن ویزے کی میعاد بڑھادی، حج منسوخ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، سعودی سفیر

اسلام آباد (شاہد نعیم/رانا غلام قادر / ایجنسیاں)پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس حج منسوخ کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، ایگزٹ اور ریٹرن ویزے کی معیاد بڑھا دی، کوئی فیصلہ ہوا تو عازمین حج کو بروقت آگاہ کیا جائیگا، غیر منسوخ شدہ اقامےرکھنے والے پروازیں بحال ہوتے ہی واپس سعودی عرب جا سکیں گے ۔ایک انٹرویومیں نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے رواں سال حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر حج کی منسوخی کا کوئی فیصلہ ہوا تو اس فیصلے سے عازمین حج کو بروقت ذمہ داری سے آگاہ کیا جائیگا۔انہوں نے واضح کیا کہ میں آپ کو پھر یقین دلاتا ہوں کہ حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ اس وقت تک بالکل نہیں کیا گیا۔سعودی عرب میں اقامہ کی سہولت کے ساتھ بیروزگار پاکستانی جو کورونا وائرس کے خلاف کیے گئے اقدامات سے متاثر ہوئے کے حوالے سے سعودی سفیر نے کہا کہ وہ تمام لوگ جن کے پاس غیر منسوخ شدہ اقامے اور قانونی ایگزٹ موجود ہے وہ سب پروازیں بحال ہوتے ہی واپس سعودی عرب جا سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ سعودی شعبہ پاسپورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام لوگ جو پروازوں کی معطلی کی 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن کی وجہ سے سعودی عرب نہ پہنچ سکے تھے ان کے ایگزٹ اور ریٹرن ویزے کی معیاد خود بخود بڑھا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح جو لوگ وزٹ ویزا یا عمرے کے لیے سعودی عرب گئے تھے مگر واپس اپنے ملک نہ پہنچ سکے ان پر ویزا کی تنسیخ پر کوئی جرمانہ نہیں ہو گا اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی ہوگی۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر سعودی شہریوں، وہاں رہنے والوں اور عمرہ زائرین کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین