• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں15 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کر لی،ڈی ایچ او

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹرسعید میروانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ابتک 15500سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے،عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریپیڈ ڈسٹرکٹ ٹیم کی تعداد11سے بڑھاکر 109کردی گئی ہے، حکومت محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ سمیت تمام حکومتی ادارے متحدہوکر کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر زیادہ عملدرآمد کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں اور سوشل رابطوں میں کمی لائیں۔ صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے تمام دستیاب وسائل اورا فرادی قوت کو بروئے کار لارہا ہے، ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں ابتک 15526افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائیوسٹار ہوٹل میں 104،ہزارہ ٹاؤن میں 16، دارالامان بروری میں 6،جوائنٹ روڈ پر9، ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی میں 30،این ایل سی میں 389، چلتن مارکیٹ کوئٹہ کینٹ میں 2، پنجپائی میں 64،میاں غنڈی میں 128،ہائی کورٹ میں 302،ہدہ جیل میں 811،میاں غنڈی قرنطینہ میں 52اوردیگر مقامات پر265،ائیر پورٹ پربیرون اوراندرون ملک سے آنے والے12670 مسافروں، مری آباد میں 178افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں بعض افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت،محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ سمیت تمام حکومتی ادارے متحدہوکر صوبے میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر زیادہ عملدرآمد کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں۔
تازہ ترین