• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مکان کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ نیوکراچی میں خاتون نے زہریلا کیمیکل پی کر خودکشی کرلی۔

اورنگی ٹائون میں مکان کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، جاں بحق شخص کی شناخت بخت منیر کے نام سے ہوئی متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردہ گئی ہے۔

دوسری جانب نیوکراچی سیکٹر11ڈی میں خاتون نے گھر میں زہریلا کیمیکل پی کر خودکشی کرلی۔

خاتون کی لاش کو میڈیکل رپورٹ کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تازہ ترین