• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع کے سرکاری افسران غیر حاضر

کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع سے سرکاری افسران غائب ہوگئے جس پر چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت اور دیگر ضروری محکموں کے افسران کی غیرحاضری کا نوٹس لے لیا۔

حکام کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کے تحت صحت، بلدیات اورخوراک کے غائب ہوجانے والے ضلعی افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹانک اورہنگو کے افسران کورونا سے متعلق اہم اجلاسوں سے غائب رہے۔

چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق تمام لازمی محکموں کے سربراہ ضلع چھوڑنے سے قبل ڈپٹی کمشنرزسے اجازت لیں گے۔

محکمہ جاتی دستاویز کے مطابق آبائی علاقوں کو جانے والے افسران کسی قسم کا رابطہ نہیں کررہے ہیں، جبکہ بند محکموں کاعملہ ضلعی انتظامیہ کے سپرد ہوگا اور ضرورت پڑنے پر طلب کیا جا سکے گا۔

تازہ ترین