• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا زائرین میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔

 اپنے بیان میں ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ زائرین سمیت 6589 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا، 2500 افراد کے ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 588 میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا ہے کہ 1912 افراد میں کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آئی۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 6 ہزار 589 زائرین قرنطینہ میں رکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سے پاکستان آنے والے ڈھائی ہزار زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسپتالوں میں زیرِ علاج مریض اس کے علاوہ ہیں۔

ادھر حکومت کی جانب سے کورونا کی معلومات کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد اب بھی 1179 ہے۔

اپنی پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پانچ اپریل تک طبی عملے کے تحفظ سے متعلق اتنا سامان ہوگا کہ کمی نہ آئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ پانچ اپریل تک طبی عملے کے تحفظ سے متعلق صورتحال بہت بہتر ہوجائے گی جبکہ حکومت طبی عملے کی ٹریننگ کے لیے بھی پروگرام جلد شروع کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعدا پونے پانچ لاکھ ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 102 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین