کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں سے بھی آسکتی ہے۔کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا ایک موٹر سائیکل سوار کو کرنا پڑا۔ جب اُس پر اچانک ایک دیوہیکل درخت آگرا۔
یہ مناظرتھائی لینڈ کے صوبے Samut Prakan میں دیکھے گئے جب دیوہیکل درخت سڑک سے گزرتے موٹر سائیکل سوارپر آگرا۔ جس کے باعث بائیک سوار سڑک پر بری طرح گرا۔
رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا، جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔