نامور موبائل فون کمپنی ایپل کے نئے آئی فون 18 کی عالمی سطح پر فروخت کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور خاص طور پر دبئی میں اس نے زبردست انٹری دی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے آئی فون کی آمد کے ساتھ ہی ری سیل مارکیٹ میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا۔
دبئی میں تمام اہم ایپل اسٹورز کے باہر ہزاروں افراد نئے آئی فون 18 کو سب سے پہلے حاصل کرنے کے لیے رات بھر قطاروں میں کھڑے رہے۔
ڈیوائسز کی شدید شارٹیج اور مانگ کے باعث جن لوگوں نے پری آرڈر یا پہلے مرحلے میں فون خریدے، وہ اسٹور کے باہر ہی دیگر بےصبری سے انتظار کرنے والے خریداروں کو 1,500 سے 3,000 درہم تک کے اضافی منافع پر فون بیچنے لگے۔
ری سیلرز کے مطابق 'آئی فون 18 پرو میکس' (iPhone 18 Pro Max) اور اس کے مخصوص نایاب رنگوں کی مانگ سب سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے خریدار اس کے لیے اصل قیمت سے کہیں زیادہ رقم دینے کے لیے تیار ہیں۔