• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ نے میرا آئیڈیا چوری کیا ہے،دپیکا پڈوکون

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم اسٹار دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اُن کا آئیڈیا چوری کرلیا ہے۔بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے تین روز قبل تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں کترینہ کیف اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر ہم سب قرنطینہ میں ہیں اور ہم سب کو معاشرتی فاصلہ رکھنا ہے۔کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے گھر کے باورچی خانے میں کھڑی برتن دھو رہی ہیں اور وہ اپنے مداحوں کو قرنطینہ میں رہ کر اپنی مصروفیات سے آگاہ کر رہی ہیں۔بولی وڈ اداکارہ کی برتن دھونے کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد بھارتی فلم اسٹار دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ’کترینہ نے میرا آئیڈیا چوری کیا ہے۔‘گزشتہ روز بھارتی فلم اسٹار دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کترینہ کیف کی برتن دھونے کی ویڈیو شیئر کی۔دپیکا پڈوکون نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں کترینہ کیف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے کہ میرے سیزن 1 کی قسط نمبر 5 منسوخ ہوگئی ہے کیونکہ آپ نے میرا آئیڈیا چوری کرلیا ہے۔‘بھارتی فلم اسٹار نے اپنے اِس پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ PlagiarismInTheTimeOfCovid19 بھی استعمال کیا۔دپیکا پڈوکون کی اِس پوسٹ پر کترینہ کیف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاہاہا۔ میری قابل اعتماد دوست مجھے میرے گھر کے عملے روپالی سے یہ کام کرنے کے حقوق مل گئے ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ’آپ محفوظ رہیں۔‘واضح رہے کہ اِس سے قبل کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ اپنے گھر کی جھاڑو دیتی نظر آرہی تھیں۔
تازہ ترین