• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بغیر ڈیٹا کے محنت کشوں تک امدادکیسے پہنچائے گی ،متحدہ لیبر فیڈریشن

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ نے کہا ہے کہ حکومت بغیر کسی اعداد و شمارکے دھاڑی داروں اور ٹھیکیداری کے تحت کام کرنے والے محنت کشوں کو اعلان کردہ 3ہزار روپے کی امداد کیسے پہنچائے گی۔ ان خیالات کا اظہار دونوں تنظیموں کے رہنماوں محمد یعقوب ،شوکت علی چوھدری ،فضل واحد، الطاف حسین بلوچ،حنیف رامے،محمد اکبر اور نذیر شہزاد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ ‘اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے ‘ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایک دوسرے پر ظلم و ستم کرنے سے توبہ کرے ‘ناپ تول میں کمی امانتوں میں خیانت‘ کمزوروں غریبوں کے حقوق غصب کرنے ان کی جائیدادوں پر قبضے یہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں ‘اس سے باز آئیں اورحق داروں کے حقو ق کو ادا کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضورسچی توبہ کریں ۔
تازہ ترین