• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کا 18ارب کے ٹیکسز معاف کرنے کا فیصلہ


حکومت پنجاب کا 18ارب کے ٹیکسز معاف کرنے کا فیصلہ


حکومت پنجاب نے 18ارب روپے کے ٹیکسز معاف کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پنجاب میں 10 کروڑ کی لاگت سے 25 لاکھ گھرانوں کو 4 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب امتناع وبائی آرڈیننس آج سے نافذ ہوچکا ہے، صوبائی حکومت 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کرنے جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے ہیروز ہیں، انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 82 مریض سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ انڈر ٹرائل قیدیوں سے متعلق سفارشات جلد وفاقی حکومت کو دی جائیں گی۔

تازہ ترین