• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا کے 6 لاکھ مریض، ہلاکتیں 28 ہزار ہوگئیں

دنیا میں کورونا کے 6 لاکھ مریض، ہلاکتیں 28 ہزار ہوگئیں


دنیا بھر میں کوروناوائرس کی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار 938 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 653 ہوگئی ہے۔

دنیا بھرمیں کورونا سے1 لاکھ 37 ہزار 363 افراد صحتیاب ہوچکےہیں۔

امریکا میں کورونا سےمزید21ہلاکتیں ہوئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 1717ہوگئی، جبکہ امریکا میں کورونا کے مزید 893 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 19ہوگئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 134 ہوگئی جبکہ اٹلی میں 84 ہزار 498 افراد کورونا سے متاثر ہوچکےہیں۔

چین میں کورونا وائرس سےمزید 3 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 295 ہوگئی جبکہ چین میں کورونا کے 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 81 ہزار 394 ہوگئی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 552 ہلاکتیں ہوئی ہیں، مجموعی تعداد 5 ہزار 690 ہوگئی، وہاں کورونا کے مزید 6 ہزار 529 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 72 ہزار 248 ہوگئی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے مزید 48 اموات واقع ہوئی ہیں جہاں مجموعی تعداد 399 ہوگئی ہے، جبکہ جرمنی میں کورونا کے مزید 2 ہزار 469 کیسز ریکارڈ ہوئے اور  تعداد 53 ہزار340 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے ایران بھی شدید متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے مزید 139 ہلاکتیں ہوئیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار517 ہوگئی ہے، جبکہ ایران میں کورونا کے 3 ہزار 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 35 ہزار 408 ہوگئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے1ہزار995 افراد ہلاک اور 32 ہزار 964 متاثر ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سےمزید 260 ہلاکتیں، مجموعی تعداد1ہزار19ہوگئی ہے، برطانیہ میں کورونا کے مزید 2 ہزار 546 کیسز  ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد17 ہزار 89 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین