• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کیخلاف عدالت جاؤنگا،زلفی بخاری

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری) نے کہا ہے کہ ایران سے زائرین کو زبردستی لانے اور تفتان قرنطینہ سے فرار کرانے کے الزام پر وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف عدالت سے رْجوع کریں گے۔ بینکاک ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائینگے اور انہیں آئسولیشن میں رکھا جائیگا ،امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں معاونِ خصوصی برائے اووسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا کہ تفتان میں زائرین کے لیے اپنائی گئی پالیسی پر اْن کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، زائرین بے سہارا کھلے آسمان تلے بارڈر پر موجود تھے، لہذٰا اْنہیں واپس لیا گیا۔زلفی بخاری نے کہاکہ مختلف ائیرپورٹس اور ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، البتہ وہ پاکستانی جو بیرون ملک مستقل مقیم ہیں انہیں واپس نہیں لائیں گے۔
تازہ ترین