• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اچانک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 68 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد جاپان میں کورونا کیسز کی تعداد 1700 ہو گئی۔

ٹوکیو کے گورنر نے لوگوں کو 12 اپریل تک غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 جنوری کو سامنے آیا تھا،اس وائرس سے اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن

کورونا وائرس کے 404 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 56 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین