• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدرہ ٹاون میں ڈکیتی ،رائیونڈ میں اہل خانہ یرغمال بناکرواردات،ڈیفنس اورلاری اڈہ سے کاریںچوری

لاہور(کرائم رپورٹرسے)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی, طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیائ سے محروم ہوگئے۔ مصطفی آباد کے علاقہ میں وقاص کے گھر سے3 لاکھ76 ہزارروپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, جوہر ٹاون کے علاقہ میں فیصل کے اہل خانہ سے دو لاکھ50 ہزارروپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان,راوی روڈ کے علاقہ میں جنیدکے گھر سے2لاکھ24 ہزارروپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, برکی کے علاقہ میں جمشید رحمان کے گھر سے1لاکھ 50 ہزار روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں سجاد بشیر کے گھر سے 89ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, رائیونڈ کے علاقہ میں جنید کے اہل خانہ سے 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ڈیفنس سے ذیشان اور لاری اڈہ سے شازیہ کی گاڑیاں جبکہ داتا دربار سے اسدر بھٹی ,نولکھا سے عرفان اور ملت پارک سے مقصود علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
تازہ ترین