• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا عراقی حزب اللہ بریگیڈزکو ختم کرنےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے ،امریکی اخبار

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے عسکری قیادت کو حکم دیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی معرکہ آرائی کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کرے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے ہدایت جاری کی کہ ایران نواز ملیشیاء کو تباہ کرنےکیلئے ایک مہم کی تیاری کی جائے۔ ان ملیشیائوں نے عراق میں امریکی افواج کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔ یہ پیش رفت بغداد میں امریکی مفادات پر حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد سامنے آئی ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن سمیت بعض سینئر عہدیداران ایران اور اس کی فورسز کے خلاف نئے سخت اقدامات کرنے کیلئے دبائوڈال رہے ہیں۔امریکی ذمہ داران کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے باوجود وہاں نئی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کی اجازت دیدی ہے۔ متعدد باخبر امریکی ذمہ داران نے بتایا کہ پینٹاگان کی ہدایات میں عراق میں امریکی فوج کی مرکزی کمان کے اندر منصوبہ بندی کرنے والوں کو احکامات دے دیئے ہیں کہ وہ مذکورہ ملیشیائوں کے خاتمے کے لیے حکمت عملی وضع کریں۔  
تازہ ترین