• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدکندگان نے آرڈرز کینسل ہونے کاخدشہ ظاہر کیا ہے، سیکرٹری تجارت

سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ کچھ برآمدکندگان نے آرڈرز کینسل ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، جن کے آرڈر کینسل ہونے کا خدشہ ہے وہ برآمد کنندگان متعلقہ سفیر اور کمرشل اتاشیوں سے رابطہ کریں۔

سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث آرڈرز کینسل ہونے کے مسائل کو حل کیا جائے گا، برآمدکندگان متعلقہ سفیر اور کمرشل اتاشیوں سے رابط کریں، کمرشل اتاشی خریداروں کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزرات تجارت خریداروں سے رابطہ کرکے آرڈر کو قائم رکھنے کے لیے مدد کرے گی، برآمد کنندگان درست رابطہ کی معلومات اور آرڈرز تفصیلات دیں۔

احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ ایک دفعہ آرڈرز کینسل ہو جائیں تو دوبارہ ملنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں، وزرات تجارت برآمدکندگان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین