• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Camon 15 ایک جدید اور شاندار اسمارٹ فون

دور حاضر میں موبائل فون کا انتخاب آسان نہیں ۔ مناسب قیمت اور شاندار فیچر ز کا ایک ہی اسمارٹ فون میں ملنا مشکل ہو گیا ہے۔ لیکن اگر آپ ایک ایسے موبائل کی تلاش میں ہیں جو جدید کیمرہ کے ساتھ ساتھ بڑا ڈسپلے اوراضافی سٹوریج بھی فراہم کر ے ، تو ٹیکنو موبائل کا Camon 15 آپ کا مفید اوردلچسپ انتخاب ہو سکتا ہے۔

TECNO Mobile کی جانب سے 24مارچ کو لائیو براڈکاسٹ ایونٹ میں Camon 15کو لانچ کیا گیا۔ لائیو ایونٹ میں کمپنی کی جانب سے اپنے نئے برانڈ امبیسیڈر مہوش حیات کا بھی اعلان کیا گیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیا ت نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا لانچ تھا، جسے پاکستان کے سب سے بڑے چینل جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا۔

عمدہ ڈیزائن اور جدیدٹیکنالوجی سے لیس Camon 15 کوٹیک ماہرین اور صارفین کی جانب سے بھرپور پزیرائی ملی۔ کیمرہ فیچر اس اسمارٹ کی خاصیت ہے۔ جس میں 48 MP کا کوارڈ کیمرہ اور 32MP POP UP سیلفی کیمرہ شامل ہے۔

فوٹوگرافی کے شائقین کے لئے Camon 15میں کیمرہ کے کئی جدید اور حیرت انگیز فیچرز کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ جن میں اے ائی بیوٹی، میکرو کیمرہ لینز ،گوگل لینز، اور نائٹ موڈ کیمرہ شامل ہے۔ نائٹ موڈ سے اب صارفین رات کے اندھیرے اور کم روشنی میں واضح اور بہترین کوالٹی برقرار رکھتے ہوئے تصاویر بنا سکیں گے۔

میکرو کیمرہ لینز سے اب فوٹوگرافی کے شائقین Wide angle تصاویرکا بھی شاندار تجربہ کر سکتے ہیں۔ Camon 15 میں خاص 2 CM میکرو لینز نصب کیا گیا ہے۔ جو اس قیمت میں ایک حیرت انگیز فیچر ہے۔

کیمرہ فیچرز کے ساتھ ساتھ ، یہ اسمارٹ فون ڈسپلے فیچرمیں بھی شاندار اور جدید ٹیکنالو جی سے لیس ہے۔ Camon 15 6.6 انچ کی بڑ ی FHD++سے مزین ہے ۔ جس کے ساتھ اب گھر بیٹھے شاندار سینیماکوالٹی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 6 + 128 GB کی سٹوریج کے ساتھ اب ڈیلیٹ کرنے کی فکر سے بھی آذاد ہو جائیں۔

تازہ ترین