• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی حکومت کو پھر مذاکرات کی پیشکش، بانی کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کو پھر مذاکرات کی پیشکش کردی جبکہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ ن لیگ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بات کرنے سے انکار کردیا جبکہ سہیل آفریدی کو بھی مسترد کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کردیا جائے تو حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ملتوی کر کے حکومت کو فیصلوں پر نظر ثانی کا وقت دیا، اب بھی وقت ہے کہ ریاست نظام کو درستی کی جانب لے کر جائے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ کوئی اور آپشن چلے نہ چلے، سہیل آفریدی نہيں چلے گا۔ سہیل آفریدی کے غیر قانونی اقدامات گورنر راج کے تقاضے پورے کرتے ہيں۔

انہوں نے سرکاری افسران سے سہیل افریدی کے احکامات نہ ماننے کی اپیل کردی۔ 

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر آئین کے مطابق گورنر راج کا تقاضا پورا ہو رہا ہے تو بالکل لگے گا اور لگنا بھی چاہیے۔

دوسری جانب لانگ مارچ کے باعث بند کیے گئے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ملانے والے تمام راستے کھول دیے گئے، تاہم کنٹینرز اب بھی موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید