• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیور پول کو انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن بنادیا جائے، ایلکے گنڈوگن

لندن (اے ایف پی ) مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر ایلکے گنڈوگن کا کہنا ہے کہ اگر کوروناوائرس کے باعث انگلش پریمیئر لیگ سیزن مکمل نہیں ہوپاتا تو لیور پول کو انگلش پریمیئر لیگ کاچیمپئن بنادیا جائے۔29سالہ جرمن کھلاڑی کا کہنا تھا کہ جرگن کلوپ کی ٹیم 1990سے پریمیئر لیگ چیمپئن بننے کیلئے سخت محنت کررہی ہے اور دوبار ٹائٹل جیتنے کے قریب بھی پہنچ چکی تھی لیکن وہ نہیں جیت سکی تاہم رواں سیزن میں لیور پول پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر براجمان ہے اور میرے خیال میں لیور پول ہی ٹائٹل جیتنے کی مستحق ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سےپریمیئر لیگ کے بقیہ میچز30اپریل تک ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین