• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شخص ماسک لازمی لگائے،آسٹرین وزیراعظم

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا بھر میں ماسک ضروری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹرین وزیراعظم سبستین کرس نے اپنے وزیروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کورونا کے متعلق مختلف اعلانات کیے جس میں سرفہرست آسٹریا بھرمیں ماسک لگانے کو لازمی قرار دے دیا اور کہا کہ یکم اپریل سے آسٹریا بھر میں ہر فرد کے لیے ماسک پہننا ضروری ہوگا اور جو فرد گھر سے نکلے وہ ماسک پہن کر نکلے ۔ تمام اسٹوروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اسٹوروں کے باہر خریدار کو ماسک فری مہیا کیا جائے، ماسک کے بغیر خریدار کوا سٹور کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، تمام ہوٹلوں کو فوراً بند کر دیا گیا ہے، حکومت کی پریس کانفرنس میں آسٹریا میں سیاحت پر پابندی کا اعلان بھی کیا اور 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تحفظ کیلئےبہتراور سخت اقدامات کا اعلان کیا۔ آسٹریا میں کورونا کے 9512مثبت ٹیسٹ سامنے آئے ہیں اور 30مارچ تک آسٹریا بھر میں 108افراد کورونا وائرس سےہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 636صحت یاب ہوئے ہیں، اس وقت وائرس سے 999متاثرہ افراداسپتال میں زیر علاج ہیں اور 193افرادانتہائی نگہداشت رکھنے والے یونٹوں میں ہیں۔سیاسی جماعتSPO نے کورونا کی موجودہ حالات کے پیش نظر یکم مئی کے حوالہ سے تمام پروگرام ملتوی کر دیئے ہیں اور یورپ کا سب سے بڑا میلہ ڈونوانزل جو 26جون کو ہونا تھا وہ اب ستمبر میں کرانے کاعندیہ دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں حکومتی نمائندوں نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح عوام کی جانوں کو محفوظ کرنا ہے،ہم جب کورونا وائرس کے حالات بہتر ہوں گے، سب سے پہلے کاروبار زندگی کو ترجیح دیں گے اس کے بعد ہم اسکول ،یونیورسٹیاں کھولنے پر غور کریں گے۔
تازہ ترین