• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالف چیمپئن شپ جیتنے پر رقم ٹرافی اور ٹوائلٹ پیپر کا انعام

لاس اینجلیس (جنگ نیوز) دنیا بھر میں کھیلوں سمیت تمام سماجی سرگرمیاں معطل ہیں لیکن امریکا میں تیسرے درجے کا لیڈیز گالف ٹورنامنٹ جاری رہا۔ ایریزونا سن سٹی کلب میں ایونٹ کامیابی کے ساتھ کھیلا گیا جس میں انعام مخصوصی رقم اور ٹرافی کے علاوہ ٹوائلٹ پیپر بھی رکھا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے 54ہولز پر مشتمل ٹورنامنٹ میں تمام احتیاطی تدابیر البتہ اختیار کیں۔ چیمپئن شپ کا اختتام سارہ برنہم کی فتح پر ہوا، انہوں نے 2800 امریکی ڈالر کے ساتھ ٹوائلٹ پپیرز بھی حاصل کیے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں یہ بہت مناسب انعام تھا۔ ٹورنامنٹ بہت اچھی طرح کھیلا گیا، گالفرز نے سماجی فاصلہ برقرار رکھا اور کورونا سے متعلق تمام ہدایات پر عمل کیا گیا۔

تازہ ترین