• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل سٹور ز کے سوادکانیں انتظامیہ کے حکم پربندکروائی گئیں، پولیس

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں میڈیکل سٹور اور فارمیسی کے علاوہ دیگر دکانیں ضلعی انتظامیہ کے حکم پربندکروائی گئیں۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق سوشل ڈسٹینسنگ کے بارے میں احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کے حکم پرپیرکوراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دکانیںبند کروائی گئیں۔ترجمان کاکہناتھاکہ جن دکانوں پر حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں اور احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جائیگا وہ بند کر دی جائیں گی، پولیس حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے تمام احکامات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائےگی۔
تازہ ترین